فوجی قیادت وفاق کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے،سمیرا ساہی

فوجی قیادت وفاق کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے،سمیرا ساہی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کی سینئرمرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ ہمار ی فوجی قیادت وفاق کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے، دہشتگر د ملک میں تخر یبی سر گرمیو ں سے باز آ جا ئیں ورنہ ان کی پاک فوج تکہ بو ٹی بنا دے گی، وزیر ستان میں شہید ہو نے والے پاک فوج کے جوانو ں کو پور ی قوم کا سلام ہو۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی قیادت میں پاک فوج پاکستانیوں کوواحدمحبوب ادارہ اورپاکستانیت کااستعارہ ہے،پاک فوج کا ملک پاکستان کے دفاع میں بنیادی اوراہم کردار ہے۔ملک پر جب بھی مشکلات پیش آئیں پاک فوج نے پہلی صف میں کھڑے ہو کر جنگ جیتی ہے پوری قوم پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -