حکمران ملک کو دیوالیہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں،سلیم رضا

حکمران ملک کو دیوالیہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں،سلیم رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو دیو الیہ کرنے کی پا لیسی پر گامزن ہیں،قر ض لینے پر خو د کشی کی با ت کرنے والو ں نے پاکستان کی تاریخ میں سب زیادہ قر ضے حا صل کیے، ا یک سال میں قرض کے بوجھ میں 6ہزار 235ارب روپ کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تبدیلی سرکاری کی حکومت سے ملک میں لاکھوں افراد بے روزگار اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان ہوچکا ہے،حکومت نے اوسطا ہر ماہ 520 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا ہے۔ قوم کو بتا یا جائے کہ اتنی بڑی تعداد میں حاصل کیا جانے والا قرضہ کہاں خرچ ہورہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، کورونا پھیلانے کی ذمے دار خود حکومت ہے۔