پنجاب حکومت نے 56ارب کا تاریخی ٹیکس ریلیف دیا،اعجازعالم

  پنجاب حکومت نے 56ارب کا تاریخی ٹیکس ریلیف دیا،اعجازعالم

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ کورونا جیسی وباء سے نمٹنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خصوصی فنڈز کا اجراء کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے 56ارب رو پے کا ٹیکس ریلیف فراہم کرکے ایک تاریخ رقم کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام دوست بجٹ میں کمزورطبقے کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے جبکہ عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے محض تنقید ہی کی جا رہی ہے۔

تاکہ سیاست چلتی رہے ناکہ ملکر غریب عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیئے مشترکہ طور پر اقدامات کیئے جا ئیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ٹیکس ریلیف سے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی جبکہ تمام تر غیر ضروری اخراجات کم کئے جا رہے ہیں کیونکہ عوام کھوکھلے نعرے نہیں،عملی اقدامات چاہتے ہیں اور یہی وقت ہے کہ ملکر آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -