چین، بھارت کے فوجی کمانڈروں کی سرحدی کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، مذاکرات شروع

  چین، بھارت کے فوجی کمانڈروں کی سرحدی کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، مذاکرات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (این این آئی)چین اور بھارت کی کمانڈروں نے سرحد میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کردئیے ہیں جبکہ بھارت میں چین کے خلاف عوام کے غصے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں اطراف کے کمانڈروں کی چین کے طرف سرحد میں مولدو کے علاقے میں ملاقات ہوئی، جو لداخ کی متنازع سرحد کے قریب واقع ہے۔دونوں ممالک کے فوج کے افسران کے درمیان گزشتہ ہفتے پہلی ملاقات ہوئی تھی جو 15 جون کو ہونے والے تصادم کے بعد مذاکرات کا پہلا دور تھا۔سرحد پرتعینات فوجیوں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے تھے تاہم دونوں حکومتوں نے مزید کشیدگی سے گریز کیا تھا۔سرحد پر فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کے عوام نے بھی غصے کا اظہار کیا تھا اور وزیراعظم نریندر مودی کی قوم پرست حکومت کو جواب دینے پر زور دیا تھا۔بھارت کی کاروباری تنظیموں نے چینی مصنوعات کی بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا تھا۔کنفڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے وفاقی اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ چینی مصنوعات کے بائیکاٹ اور چینی کمپنیوں کو دیے گئے ٹھیکوں کو منسوخ کرنے کی حمایت کریں۔
مذاکرات شروع

مزید :

صفحہ اول -