کیپٹن صبیح ابرار اور سپاہی نوید اختر شہید پر قوم کو فخر ہے: فیاض الحسن چوہان

کیپٹن صبیح ابرار اور سپاہی نوید اختر شہید پر قوم کو فخر ہے: فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے شمالی وزیرستان میں شہید کیپٹن اور سپاہی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹن صبیح ابرار شہید اور سپاہی نوید اختر شہید جیسے جانبازوں پر پوری قوم کو فخر ہے،ہمارے افسر اور جوان شانہ بشانہ دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں،ایسے حملے افواجِ پاکستان اور پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا تھا، جس میں ایک کیپٹن اور سپاہی شہید جبکہ دو سپاہی شدید زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد بھی مارا گیا تھا۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -