وزیر تعلیم نے مرحوم نائب قاصد کے ورثا کو 22لاکھ کا امداد ی چیک دیا

وزیر تعلیم نے مرحوم نائب قاصد کے ورثا کو 22لاکھ کا امداد ی چیک دیا

  

لاہور(پ ر) ایم ڈی پی سی ٹی بی رائے منظور ناصر کی ہدایت پر بورڈ کے تمام ملازمین نے بشمول ایم ڈی اپنی تین دن کی تنخواہ انتقال کر جانے والے نائب قاصد کے ورثاء کو دی ہے،22 لاکھ کا امدادی چیک وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے نائب قاصد ظفر اقبال کے لواحقین کو پیش کیا تاکہ متاثرہ خاندان مہنگائی کے دورمیں مناسب گزربسر کر سکے ،نائب قاصد تین دن قبل انتقال ہو گیا تھا۔تمام ملازمین نے ایم ڈی کے اس اقدام کو سراہا۔ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی وزیر تعلیم نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ایم ڈی رائے منظور ناصر بھی موجود تھے چیئر پرسن پی سی ٹی بی لیفٹینٹ جنرل(ر) محمد اکرم نے اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے نقد امداد دی۔یادرہے کہ مرحوم کے تمام کیسز بھی سرکاری مراحل میں ہیں اور اگلے چند دنوں میں مرحوم کے تمام سرکاری واجبات بھی ادا کر دیئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -