اپوزیشن سمیت تما م جماعتوں نے بجٹ مسترد کیا،اشرفبھٹی

  اپوزیشن سمیت تما م جماعتوں نے بجٹ مسترد کیا،اشرفبھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ بجٹ کو اپوزیشن جماعتوں نے ہی نہیں بلکہ پوری قوم نے بھی یکسر مسترد کردیا ہے جب تک پی ٹی آئی ایک عوامی فلاحی بجٹ پیش نہیں کرتی ہم ایسے کسی بھی بجٹ کو قبول نہیں کریں گے سندھ حکومت نے مشکل ترین حالات میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے لہذا پنجاب اور وفاق کی حکومتیں بھی سندھ حکومت کی نقل کرتے ہوئے بجٹ میں چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فی الفور اضافہ کریں

۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے اور اس کا کریڈٹ ایک مسلط کردہ حکومت پی ٹی آئی کو جاتا ہے کیونکہ اس جماعت کو ہم پر مسلط کی گیا ہے ان کا عوام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے اگر ان کا عوام سے کوئی تعلق ہوتا توان کو فکر ہوتی کہ ہم نے کس طرح سے عوام کو ڈلیور کرنا ہے جب تک یہ قوم کو ڈلیور نہیں کرے یں گے پیپلز پارٹی ان سے حساب مانگتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -