حکمرانوں کے کسی نام نہادپیکیج میں کوئی حقیقت نہیں،عامر رزاق
لاہور(سٹی رپورٹر) صدرپیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں عامر رزاق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے کسی نام نہادپیکیج میں کوئی حقیقت نہیں، ہوشربا مہنگائی نے بیچارے عوام کی کمرتوڑدی ہے،آج بھی اس ملک میں مٹھی بھراشرافیہ کی چاندی ہے،پی ٹی آ ئی کی وفاق سمیت کسی صوبائی حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں۔
اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکمران پارٹیوں نے ایک دوسرے کامیڈیاٹرائل کرنے کے سواکچھ نہیں کیا۔ملک میں کروناوبا کے باوجود حکمران طبقہ تکبرکادامن چھوڑنے اور فرض منصبی کی بجاآوری کیلئے تدبر کامظاہرہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہرکوئی ریاست کے اندرریاست بنائے بیٹھا ہے،پاکستان میں کرونابحران کے دوران قیادت کافقدان زیادہ شدت سے محسوس کیا گیا۔