جعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے 2اہلکاروں کو ملک بدر کردیا گیا

  جعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے 2اہلکاروں کو ملک بدر کردیا گیا

  

لاہو ر (آئی این پی) اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ اور جعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے دواہلکاروں کوپاکستان سے واپس بھیج دیا گیا۔ دونوں اہل کار واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھیجا گیا۔ جبکہ بھارتی سفارتخانے کے سیکنڈسیکرٹری اورائیرایڈوائزربھی واپس انڈیا گئے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں بھارتی آفیشلزکو موجودہ پاک بھارت تناؤ سے متعلق مشاورت کے لئے نئی دہلی میں طلب کیاگیا ہے۔بھارتی سفارتخانے کے دواہل کاروں سلوادیس پال اوردواموبراہموس کواسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے گرفتارکیا تھا تاہم چندگھنٹوں بعدانہیں رہائی مل گئی تھی۔ ان اہل کاروں کو دوران سفرایک شہری کو گاڑی کی ٹکرسے زخمی کرکے فرارہونے اورجعلی کرنسی کے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔بھارتی سفارتخانے کے اہل کاروں کی تلاشی کے دوران 10 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمدہوئی تھی جس پرانہیں ناپسندیدہ قراردیکرپاکستان چھوڑنے کا کہا گیاتھا۔بھارتی سفارتخانے کے دونوں اہل کار پیرکی صبح واہگہ بارڈرپہنچے، ان کے ساتھ بھارتی سفارتخانے کے دوسینئرآفیشلز گروپ کیپٹن مانومیڈھا اور سیکنڈ سیکرٹری شیوکماربھی شامل تھے۔

بھارتی اہ

مزید :

صفحہ اول -