کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں،ضمیر بٹ

کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں،ضمیر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ،چیئرمین حاجی فداحسین،صدر گل محمد مرزا،چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو،نائب صدر نعمت اللہ جان،جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی،سینئر وائس چیئرمین جاوید آفریدی اور میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معاشی حالات انتہائی زبوں حالی کا شکار ہیں۔ ملک بھر کے غریب، مزدور، کسان، دیہاڑی دار، عام آدمی شدید ترین معاشی مشکلات کے مرحلے سے گزررہے ہیں۔ حکومت کی وبائی حالات میں غیر موثر حکمت عملی اور غیر دانشمندانہ طرزعمل نے ملک وقوم کو مزید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔ دنیا بھر کے اقتصادی حالات دن بدن زوال کی طرف جارہے ہیں مگر وہاں بھی حکومتیں عوام الناس کو سبسڈیز دے رہی ہیں۔