وزیرستان میں شہید ہونیوالے کیپٹن صبیح ابرار فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرستان میں امن دشمنوں سے جھڑپ کے دوران مادر وطن پر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن صبیح ابرار مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیئے گئے۔کیپٹن صبیح ابرار کو راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں آبائی گاوں پنیالی میں سپردخاک کیا گیا، شہید کی نمازجنازہ میں اعلی فوجی و سول افسران سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈآف آنر پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کی طرف سے کیپٹن صبیح ابرار کے والدین کو قومی پرچم اور شہید کی وردی پیش کی گئی۔
کیپٹن صبیح ابرار