بھارتی فوف کی سماہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر شدید گولہ باری، نوجوان زخمی، علاقہ لرزا ٹھا

بھارتی فوف کی سماہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر شدید گولہ باری، نوجوان زخمی، ...

  

سما ہنی(آئی این پی)بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر اندھا دھند گولہ باری، علاقہ مارٹر شیلنگ سے لرز اٹھا،مسلسل تین گھنٹوں تک مارٹر شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا‘بھارتی فوج کی فائرنگ سے باغسر سیکٹرسما ہنی میں ثاقب غفور نامی نوجوان زخمی ہو گیا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا ہے‘مال میویشی ہلاک و زخمی، مکانات کو نقصان پہنچا، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں،تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن سماہنی سیکٹر پر پیر کی صبح قابض بھارتی فوج کی جانب سے باغسر،بنڈالہ،کہاولیاں،چاہی نہالہ و دیگر سرحدی دیہات میں سویلین آبادی پر اندھا دھند گولہ بھاری کی گئی،بھاری گولہ باری سے علاقہ لرز اٹھا،گولہ باری کا آغاز صبح 5 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے آٹھ بجے تک جاری رہا،مسلسل تین گھنٹے تک جاری رہنے والی گولہ باری سے علاقہ مکین گھروں کے اندر مقید ہو کر رہ گئے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی ہلکے و بھاری توپ خانے سے مارٹر شیلنگ و گولہ باری سے عبدالغفور مغل ساکن باغسر کے رہائشی مکان کی چھت پر گولہ گرنے سے چھت میں سوراخ و کمرے میں پڑا سامان تباہ ہو گیا تاہم اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے،جبکہ بنڈالہ میں محمد اصغر ولد نیک محمد کی 2 پالتو بھنسیں زخمی ہونے،عبدلقیوم کا ایک پالتو بکرا ہلاک ہونیکی اطلاعات ہیں،پاک فوج کی جانب سے گولہ باری کا بھرپور جواب دیا گیاجسکی وجہ سے ریچھ پہاڑی سے تین گھنٹے جاری رہنے والی مارٹر شیلنگ کا سلسلہ تھم گیا،اس دوران محکمہ صحت عامہ،ریسکیو حکام الرٹ رہے، جب کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بھارتی فوج کی گولہ باری

مزید :

صفحہ اول -