علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گھروں میں ہی تحریری امتحان لے گی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گھروں میں ہی تحریری امتحان لے گی

  

لاہور (پ ر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر احسن شکور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ کورونا کی وباء کے پیش نظر یونیورسٹی نے طلبہ سے گھروں میں ہی تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سمسٹر خزاں 2020کے پوسٹ گریجوایٹ اور بی ایڈ پروگرامز کے طلبہ کے لیے امتحانی شیڈول جاری کر دیاگیا ہے۔ اینڈ ٹرم اسسمنٹ پیپرز (End Term Assessment) بذریعہ ڈاک طلبہ کے دئیے گئے پتہ جات پر ارسال کر دئیے گئے ہیں۔

تاہم یہ رولنمبر سلپس کی جگہ پر یونیورسٹی ویب سائٹ(www.aiou.edu.pk) پر 27-06-2020تک اپ لوڈ کر دئیے جائیں گے۔ طلبہ گھروں سے ہی شعبہ امتحانات کی ہدایات کے مطابق یہ پیپرز حل کرنے کے بعد 3عدد مشقی پرت جو ہرلحاظ سے مکمل ہو کے ساتھ لف کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اپنے متعلقہ پیپرز کو ہاتھ کی لکھائی سے حل کرنے کے بعد ایک ہی لفافہ میں ڈال کر اپنے علاقائی دفتر کے پتہ پر رجسٹرڈ پوسٹ یا کورئیرکے زریعے ارسال کریں اور جب تک رزلٹ کا اعلان نہیں ہوتا رجسٹری یا کورئیر کی رسید کو محفوظ رکھیں۔انھوں نے طلبہ کو مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 20جولائی 2020ء تک جو طلبہ یہ پیپرز حل کر کے علاقائی دفترکو ارسال نہیں کریں گے ان کو فیل تصور کیا جائے گااور ان کے پیپرز کی مارکنگ بھی نہیں کی جائے گی۔ریجنل ڈائریکٹر احسن شکور نے کہا کہ یہ حل شدہ پیپرز علاقائی دفتر میں صرف بزیعہ ڈاک ہی وصول ہوں گے اور (By Hand)نہیں دئیے جائیں گے۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے دفتر ھذا کے فون نمبر 042-99260025-26پر یا یونیورسٹی سائٹ (www.aiou.edu.pk)پر رابطہ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -