دہشتگر اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے،شفیق رضا

دہشتگر اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے،شفیق رضا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ پاکستان میں مو جوددہشتگردوں کی مودی سر پر ستی کر رہا ہے، وزیرستان میں دہشتگردوں نے سر اٹھا کر اپنی موجو د گی کااظہار کیاانہیں چن چن کر پاک فوج ختم کریگی، پاک فوج سے جو ٹکرائے گا پا ش پا ش ہو جائے گا دہشتگرد اپنے عبر تناک انجام سے نہیں بچ پا ئیں گے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کی تبادلے میں پاک فوج کے کپتان اورایک جوان شہید کا واقعہ انتہا ئی دل خرا ش ہے، ملک سے د ہشتگردی کے خا تمے کیلئے پاک فوج اور سکیور ٹی ادارو ں کی قر بانیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں جنہیں پور ی دنیا تسلیم کررہے ہیں۔مو دی بھار ت میں اپنی ناکامی اور نااہلی سے تو جہ ہٹانے کیلئے خطے کے امن سے کھیل رہاہے۔ انہو ں نے کہاہے کہ و طن کی حفا ظت کیلئے اپنی جا نیں قر بان کرنے والے ملک اور قوم کے ہیرو ہیں ہم ان کی قر بانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اورانہیں سلام عقید ت پیش کر تے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -