پناہ گاہوں میں 24گھنٹوں کے دوران103افراد نے قیام کیا

پناہ گاہوں میں 24گھنٹوں کے دوران103افراد نے قیام کیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے6 پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی ایک روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہاکہ مجموعی طور پر 103 افراد نے قیام کیا اور 220 افراد نے ناشتہ کیا اور 245افراد نے رات کا کھانا کھایا۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ پناہ گاہ میں 33، سبزی منڈی پناہ گاہ میں 12، ریلوے اسٹیشن 20، لاری اڈہ 22، ٹھوکر نیاز بیگ میں 26 افراد نے قیام کیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ بھاٹی گیٹ میں 30، سبزی منڈی میں 35، ریلوے اسٹیشن 60، لاری اڈہ پنا گاہ میں 30لوگوں نے قیام کیا۔

، ٹھوکر نیاز بیگ 50، اور ایچ بلاک گلبرگ تھری میں 15 افراد نے ناشتہ کیا۔

بھاٹی گیٹ میں 40، سبزی منڈی میں 40، ریلوے اسٹیشن میں 60، لاری اڈہ 30، ٹھوکر نیاز بیگ 60 اور ایچ بلاک گلبرگ تھری میں 15 افراد نے رات کا کھانا کھایا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -