طیارہ حادثہ، پائلٹ، ایئر ٹریفک کنٹرولر ذمہ دار، سانحہ سی اے اے پی آئی اے کی ناکامی

طیارہ حادثہ، پائلٹ، ایئر ٹریفک کنٹرولر ذمہ دار، سانحہ سی اے اے پی آئی اے کی ...

  

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی طیارہ حادثے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے جس میں پائلٹ اور ائیرٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ملاقات کی اور کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جب کہ وزیر ہوا بازی نے وزیراعظم کو رپورٹ پر بریفنگ بھی دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر ہوابازی کو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کی عبوری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لینڈنگ کے وقت طیارے کے کاک پٹ کریو نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات کو نظر انداز کیا جب کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر بھی ہدایات پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا۔رپورٹ میں حادثہ کی وجوہات میں طیارے میں فنی خرابی کو خارج ازامکان قرارنہیں دیا گیا اور حادثے میں پی آئی اے اور سی اے اے کو برابر کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ذرائع کا کہناہے کہ رپورٹ میں حادثات کی روک تھام میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے طریقہ کار کو بھی ناکام قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں طیارے میں فنی خرابی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا ہے۔رپورٹ میں طیارے کے ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر، کاک پٹ وائس ریکارڈر سے ملنے والی معلومات، لاہور سے کراچی پرواز کا ائیرٹریفک کنٹرول سے حاصل ریکارڈ بھی میں شامل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ لینڈنگ کے وقت طیارے کے کاک پٹ کریو نے ائیرٹریفک کنٹرولرکی ہدایات کو نظر انداز کیا اور ائیرٹریفک کنٹرولربھی اپنی ہدایات پرعمل درآمد کرانے میں ناکام رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے کے آلات اور سسٹمز کی جانچ کا کام ابھی جاری ہے۔

حادثہ رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -