بینظیر سے متعلق باتیں مجھے رحمان ملک نے بتائیں،سنتھیا رچی

  بینظیر سے متعلق باتیں مجھے رحمان ملک نے بتائیں،سنتھیا رچی

  

اسلام آ باد(سٹاف رپورٹر) امریکی خاتون سنتھیا رچی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر سے متعلق باتیں مجھے رحمان ملک نے بتائیں،میرے اصل ٹویٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، اس کا مقصد کسی بھی فرد بالخصوص مرنے والی خاتون کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔ سماعت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا رچی نے کہا کہ میرے ساتھ 2011 میں جو کچھ ہوا اس سے متعلق امریکی سفارتخانے کے ذریعے آگاہ کر دیا تھا اور میں اب بھی امریکن سٹیزن سروسز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص نے مجھ پر حملہ کیا وہ پی پی دور میں ملک کا طاقت ور شخص تھا مگر پاکستانی حکام کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی تھی۔

سنتھیا رچی

مزید :

صفحہ اول -