سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

    سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ حکومت نے اعظم سلیمان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظورکرلی ہے جس کے بعد وہ 30 جون سے ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔اعظم سلیمان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 23 اپریل کو میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے ہٹایا گیا جس کے اگلے روز انہیں سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا تھا۔

اعظم سلیمان

مزید :

صفحہ اول -