ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے اہل نہیں رہے،سپیکر نینسی پلوسی

  ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے اہل نہیں رہے،سپیکر نینسی پلوسی

  

واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ عوام کو جواب چاہیے کیسزکم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی؟نینسی پلوسی نے کہا کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ ہے۔ٹرمپ نے ٹیسٹنگ کی رفتار کیوں کم کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ عوام کو جواب چاہیے کیسزکم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کی گئی؟نینسی پلوسی نے کہا کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ ہے۔ٹرمپ نے ٹیسٹنگ کی رفتار کیوں کم کی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہلکار اگلے ہفتے کمیٹی کے سامنے پیشی پر جواب دہ ہوں گے۔امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیے اخلاقی طور پرقابل نہیں ہیں۔سپیکر ایوان نمائندگان نے نے کہا کہ ٹرمپ دانش کے لحاظ سے تیار نہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جتنا زیادہ ٹیسٹ کریں گے اتنے ہی کیسز سامنے آئیں گے، انتظامیہ سے کہا ہے ٹیسٹ کی رفتارکم کریں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ان کے مشیر نے اس بات کی وضاحت کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹنگ کی بات مذاق کے طور پر کہی تھی۔

نینسی پلوسی

مزید :

صفحہ اول -