ہواوے کے دو نئے ماڈلز کے پری آرڈرز کا آغاز ہو گیا

  ہواوے کے دو نئے ماڈلز کے پری آرڈرز کا آغاز ہو گیا

  

لاہور(پ ر) ہواوے نے نوجوانوں کے لیے Y سیریز کی پیشکش کے ذریعے ایک نئے سفر کا آغاز کر دیاہے۔بالکل نئے یہ HUAWEI Y6p اور Y8p HUAWEI اسمارٹ فونز ہواوے کیY سیریز کی جان ہیں جنہیں سنہ 2020ء کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اِن کی تیاری کے وقت ایسے نوجون صارفین کو ذہن میں رکھا گیا ہے جو اپنے اسمارٹ فونز میں ٹیکنالوجی کی زیادہ سے زیادہ خوبیاں چاہتے ہیں۔ لوگ اب HUAWEI Y6pاور Y8p HUAWEI کے لیے سوموار 22جون سے پری آرڈر کر سکتے ہیں اور ڈبل ڈپازٹ آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ HUAWEI Y6pکے لیے پری آرڈر صرف 800/- روپے سے کرایا جا سکے گا جو۔/- 1,600 روپے کے برابر ہو گا جبکہ Y8p HUAWEI کے لیے پری آرڈر صرف/- 1,500 روپے سے کرایا جا سکے گا جو/- 3,000 روپے کے برابر ہوگا۔ہواوے کی یہ زبردست Y سیریزاپنے ساتھ ہواوے کی پریمیم ڈیوائسز کی ٹیکنالوجیکل ہنرمندی لے کر آئی ہے اور اْنہیں نہایت مسابقتی قیمت پر پیش کرتی ہے۔ HUAWEI Y6p کی قیمت صرف/- 20,899روپے ہے

جبکہ Y8p HUAWEI کی قیمت صرف 37,999/- روپے ہے۔اِن اسمارٹ فونز کے ذریعے، ہواوے کا مقصد اہم فیچرز سے بھرپورہر ڈیوائس کے ذریعے انٹری لیول کے میدان میں انقلاب لانا ہے۔

فیچرز سے بھرپور، HUAWEI Y6p میں mAh 5,000 کی بیٹری شامل ہے جو اپنے استعمال کرنے والوں کوکسی رکاوٹ کے بغیر کام جاری رکھنے کے قابل بناتی ہے تاکہ وہ اپنے اسمارٹ فونز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر سکیں۔ یہ اسمارٹ فون ایک ایسا پاور ہاؤس ہے جو 3GB RAM اور ROM 64GBکے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ کی غیر معمولی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ٹرپل کیمرا سیٹ میں شامل 13MP کیمرا، کم روشنی میں بھی شاندار تصاویر بناتا ہے جبکہ 5MP کا الٹرا وائڈ لینز اور 2MP کا depth sensor قدرتی bokeh فوٹو بنانے میں مدد کرتا ہے۔فرنٹ پر،اس کا 8MP سیلفی کیمرا آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیت اور ذہانت کے زیادہ اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔HUAWEI Y6p کے فیچرز میں " HD+ 6.3 ڈسپلے شامل ہے جو دیکھنے کا مسحور کن تجربہ فراہم کرتا ہے جبکہ اس کے ڈیٹا کو، اس کے پیچھے موجود فنگر پرنٹ سینسر مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ہواوے کا SuperSound کراکری اور بے مثال واضح آواز کے علاوہ بلند ترsurround-soundکے ساتھ ایف ایم ریڈیو اور پارٹی موڈ جیسے فیچرز پیش کرتاہے۔ دوسری جانب، Y8p HUAWEI پہلاموبائل فون ہے جو باکفایت انٹری لیول ڈیوائسز میں حیران کن ڈسپلے کے ساتھ 48MP AIٹرپل کیمرا پیش کرتا ہے۔اس کے پیچھے موجود کیمرا سیٹ اپ 48MP مین کیمرے پر مشتمل ہے جو کم روشنی میں بھی قابل دید تصاویر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ہینڈ ہیلڈ نائٹ موڈ کے ساتھ 8MP کا الٹرا وائیڈ اینگل لینز والا دوسرا کیمرا اور 2MP کا senser depth کیمرا بھی موجود ہے جو بوکہ ایفکٹس پیدا کرتا ہے۔ اس کی ماسٹر آرٹیفیشل انٹیلی جنس22مناظر تک محسوس کر سکتی ہے تاکہ آپ بہترین شاٹ لے سکیں۔ فرنٹ پر اس کا AI 16MP کیمراحیرت انگیز سیلفیز لینے کے قابل بناتا ہے۔ یہ غیر معمولی کارکردگی اور تجربہ فراہم کرتا ہے جس کے لیے اس میں Kirin 710Fچپ سیٹ اور EMUI 10.1 کے ساتھ RAM 6GBاور ROM 128GBموجود ہے۔اس ڈیوائس کو پاور 4,000 mAhکی بیٹری سے ملتی ہے جو تمام دن کام کرتی ہے۔ اس کے فیچرز میں (2400 x 1080) FHD+ ریزولیوشن والا6.3"کاHUAWEI Dewdrop OLED ڈسپلے شامل ہے۔اس کا اِن –ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر آپ کے ڈیٹا کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتا ہے۔ اس کا3D Curved Back ڈیزائن حقیقتاً متاثر کن ہے جو Crystal Breathing اور مڈ نائٹ بلیک Black Midnightجیسے مسحور کن رنگوں میں دستیاب ہے۔HUAWEI Y6p اور Y8p HUAWEI کے ساتھHUAWEI AppGallery بھی پہلے سے انسٹالڈ آتی ہے جو استعمال کرنے والوں کو لاتعداد عالمی اور مقامی ایپس تک رسائی فراہم کرتی ہے۔یہ دنیا میں تیسری سب سے بڑی ایپ مارکیٹ پلیس ہے جو ہواوے موبائل سروسز (Huawei Mobile Services; HMS)اور متعدد کراس پلیٹ فرام ایپس سے پورا فائدہ حاصل کرتی ہے۔مزید ایپس کے لیے لوگ AppFinder استعمال کرسکتے ہیں اور اس طرح تھرڈ پارٹی ایپ اسٹورز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔HUAWEI Y6pتین دلکش رنگوں میں دستیا ب ہے جن میں Purple Phantom، Green Emeraldاور Black Midnight شامل ہیں۔آج کے متحرک نوجوانوں میں پائے جانے والے تنوع کے لیے اس کی قیمت صرف 20,899/- روپے ہے جبکہ Y8p HUAWEI صرف 37,999/- روپے میں دستیاب ہے اور یہ Crystal Breathingاور Black Midnightمیں دستیاب ہے۔

مزید :

کامرس -