روپے کی گرتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کیا جائے: سردار عثمان غنی
لاہور(لیڈی رپورٹر)ایگزیکٹو ممبر وفاقی چمبر سردار عثمان غنی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ھووے زور دیا ھے کہ روپے کی گرتی قدر کو فوری کنٹرول کرنے کی حوالے سے متعلقہ اداروں کو سخت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈالر کی قدر میں بیجا اضافے سے تمام اشیا ضروریہ سمیت صنعتی خام مال کی قیمتوں اضافہ ھونے سے معاشی ترقی کا پہیہ مزید جام ھونے سے مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرھا ھے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی سے پاکستان پر قرضوں کا مزید بوجھ شرح نمو کو مزید کمی کی طرف لے جائے گا، ایسے میں حکومت ڈالر کو 125 روپے کی شرخ تبادلہ پر واپس لانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔