پاک فوج کے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، انصرمجید خان

  پاک فوج کے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، انصرمجید خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر لیبرپنجاب انصرمجید خان نے وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے کیپٹن اور جوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتہائی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،پاک فوج کے کسی بھی جوان نے پیٹ پیچھے نہیں بلکہ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے سینے پر گولیاں کھائیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی سا لمیت کی خاطرپاک فوج اور متعلقہ اداروں کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گرد پاکستان میں اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ نریندرمودی ظلم کرکے کشمیری قوم کو کبھی بھی اپنی رعایا نہیں بناسکے گا۔ انصرمجید خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا موجودہ صورتحال میں تمام تر فیصلوں کا محور عوام ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں اور پُلوں کی بوچھاڑ کرنے والے حکمرانوں نے پاکستان کی کئی نسلیں مقروض کرڈالی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے تمام تر وعدے پورے کرے گی۔

جنوبی پنجاب کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور ان کو بنیادی ضروریات زندگی مہیاکرنے پر مکمل توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید :

کامرس -