کوروباری افراد کو روز گار سکیم کے تحت خصوصی ریلیف دیا جائے، پاکستان بزنس فورم

کوروباری افراد کو روز گار سکیم کے تحت خصوصی ریلیف دیا جائے، پاکستان بزنس ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بزنس فورم کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمپٹی برائے ٹیکسٹائل کے سابق چیئرمین صاحبزادہ میاں عثمان ذولفقار نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کو نظر انداز کرنے سے ملک کبھی ترقی نہیں کرے گا۔ جاپان جنوبی کوریا چین سنگاپور اور دیگر درجنوں ممالک نے ایس ایم ای کے شعبہ کو توجہ دے کر ترقی دی ہے۔ ملک میں زیادہ تر پیداوار روزگار اور برامدات ایس ایم ایز کر رہی ہیں۔صاحبزادہ میاں عثمان ذوالفقار نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروباری افراد کو روزگار سکیم کے تحت خصوصی ریلیف دیا جائے تاکہ وہ موجودہ بحران سے نمٹ سکیں۔

مزید :

کامرس -