فیسکو کی ریجن بھر میں نصب بجلی کے تقسیم کار ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلسنگ کی مہم شروع

فیسکو کی ریجن بھر میں نصب بجلی کے تقسیم کار ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلسنگ کی مہم ...

  

فیصل آباد (اے پی پی)فیصل ۱ٓباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ریجن بھر میں نصب بجلی کے تقسیم کار ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلسنگ کی مہم شروع کر دی ہے اور اس سلسلہ میں پانچوں سرکلز کی ہر ڈویژن کی ٹیم روزانہ 20 ٹرانسفارمرز کے لوڈ کو موقع پر جا کر چیک کر کے لوڈ بیلنس کر رہی ہے۔ فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلنسنگ کا مقصد ان کو جلنے سے بچانا ہے کیونکہ ٹرانسفارمرز جلنے سے صارفین کو گھنٹوں اس کی تبدیلی کا انتظار کرنا پڑتا۔

اورمحکمہ کو بھی مالی نقصان ہو تا ہے جبکہ مختلف سب ڈویژنوں کی لیبر کو بھی گھنٹوں اس کی تبدیلی میں مصروف ہونا پڑتا ہے جس سے کمپنی کاامیج بھی خراب ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکنڈسرکل فیسکو نے 100کے وی اے کے500 سے زائد جبکہ 200کے وی اے کے 750ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلنسنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے اسی طرح جھنگ سرکل نے 100کے وی اے کے416جبکہ 200کے وی اے کے 800ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلنسنگ کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ رات کے اوقات میں جب ٹرانسفارمرز فل لوڈ پر ہوتا ہے مختلف شاہراہوں، گلی، محلوں اور کالونیوں میں جاری ہے۔

مزید :

کامرس -