صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے84کروڑ 20لاکھ روپے جاری

صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے84کروڑ 20لاکھ روپے جاری

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 84کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کیلئے ایک ارب 16کروڑ69لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل بزنس ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے 25کروڑ، بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے 11کروڑ، سیالکوٹ پراڈکٹ ڈیویلپمنٹ سینٹر کے لیے 10 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

کامرس -