پالک کی بہترپیداوار کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

پالک کی بہترپیداوار کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

  

قصور(اے پی پی) محکمہ زراعت نے پالک کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار پٹڑیوں پرکاشت کی ہوئی فصل کے لئے پانی کا وقفہ 6سے8دن اورڈرل سے کاشت کی ہوئی فصل کا وقفہ 10سے 12دن رکھیں نیزجب پودے تین تین پتے نکال لیں تو اس کے گچھے اکھاڑ دینے چاہئیں کیونکہ ایک جگہ زیادہ تعدادمیں اگے ہوئے پودوں کی بڑھوتری متاثرہ اور پیداوارکم ہونے کا خدشہ رہتاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصورمحمدنویدامجدنے”اے پی پی“ کو بتایا کہ بہترپیداوار کے لئے پودوں کی چھدرائی میں تاخیرنہیں کرنی چاہئیے کیونکہ دیر سے اکھاڑے جانے پر بچائے جانے والے پودے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار بیجائی کے ایک ماہ بعد فصل کی گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کوتلف کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ فصل کی ہرکٹائی کے بعد ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالنے سے بعد والی کٹائی جلدتیار ہوجاتی ہے۔

مزید :

کامرس -