پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے رقم دوگنی کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے رقم دوگنی کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹرز کو دی جانے والی رقم دگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو علیحدہ کنٹریکٹ دیے جائیں گے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے بورڈ کے 5سالہ منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال ورلڈ ٹی20 کا انعقاد مشکل نظر آتا ہے اور یہ کھیل اور ہمارے لیے مالی طور پر بڑا نقصان ہو گاچیف ایگزیکٹو نے کہا کہ مصباح نے پاکستان کرکٹ کی پوری ایمانداری سے خدمت کی اور میرے خیال میں ہمیں انہیں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے مناسب موقع دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے مصباح کو بحیثیت ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بھرتی کیا تو لوگوں نے بہت کچھ کہا لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے 2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد گری ہوئی پاکستانی ٹیم کو اٹھایا اور میرے خیال میں ہمیں مصباح اور ان کے سپورٹ اسٹاف سے تعاون کرنا چاہیے کیونکہ ہر کسی کو اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، شائقین کو بھی تحمل سے کام لینا چاہیے، میں جانتا ہوں کہ آنے والا دورہ انگلینڈ مصباح اور ان کی ٹیم کے لیے مشکل ہو گا کیونکہ انگلینڈ پہلے ہی اچھی پریکٹس کر رہا ہے اور جلد ویسٹ انڈیز سے سیریز بھی کھیلے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -