ٹیسٹ کرکٹ سے عدم دلچسپی کا تاثر درست نہیں،مستفیض الرحمن
ڈھاکا(یواین پی)بنگلہ دیشی فاسٹ بالر مستفیض الرحمن نے اس تاثر کو یکسر مسترد کیا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ بلکہ ان کی خواہش ہے کہ تینوں فارمیٹس میں بنگلہ دیشی ٹیم کی نمائندگی کریں مگر انہیں خود بھی علم نہیں کہ یہ وقت کب آئے گا۔بائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا تھا کہ طویل دوروں پر اکثر انہیں معمولی انجریز کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ آرام کرنے کا موقع دیتی تھی جس پر یہ خیال کیا گیا کہ وہ طویل فارمیٹ میں شرکت سے گریزاں ہیں
حالانکہ یہ تاثر مکمل طور پر درست نہیں ہے۔
۔ان کا کہنا تھا کہ محض ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر کوئی بھی عظیم بالر نہیں بن سکتا بلکہ اسے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا پڑتا ہے۔