جدید اولمپکس کا دن آج منایا جائے گا،خالد محمود

جدید اولمپکس کا دن آج منایا جائے گا،خالد محمود

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے اتھلیٹس، سپورٹس لیڈرز اور عوام سے کہا ہے کہ وہ آج منگل کو اولمپکس ڈے کی مناسبت سے انسٹاگرام پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے براہ راست سیشن میں شرکت کریں۔ جدید اولمپکس کا دن ہر سال 23 جون کو منایا جاتا ہے جس کی روایت آئی او سی کے بانی پیری ڈی کوبرٹن نے شروع کی تھی۔ اگرچہ اس تہوار میں عوام کے ذریعہ کھیلوں، ثقافتی اور فنکارانہ سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں لیکن اس بار وبائی مرض کی تباہی کو روکنے کے لئے عالمی اولمپک فیملی آئی او سی کے زیراہتمام سب سے بڑی عالمی آن لائن ورک آوٹ کا اہتمام کرکے اس دن کو منا رہی ہے۔ پی او اے کے سکریٹری جنرل محمد خالد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹینس سٹار اور بین الاقوامی تمغہ جیتنے والے اعصام الحق قریشی اس سب سے بڑی عالمی تقریب کا حصہ ہوں گے۔ خالد نے مزید کہا ہم اولمپکس کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر براہ راست سیشن میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں، کھیلوں کے رہنماؤں اور پاکستان کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ مزید برآں کھلاڑیوں، کھیلوں کے رہنماؤں اور عوام کو بھی سلامتی، دوستی اور اولمپکس کے پیغامات اور سب سے اہم پیغامات (ویڈیوز اور پینٹنگز) کا اشتراک کرکے اولمپک ڈے کی تقریبات کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی ہے۔

جو کوویڈ 19سے انسانیت کی حفاظت کرنے والے فرنٹ لائن کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پی او اے نے بتایا کہ یہ پروگرام 5 جولائی تک جاری رہے گا اور تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔قومی اولمپک کمیٹی نے کہا کہ اولمپک ویلیوز ایجوکیشن پروگرام کی طاقت کے اعتراف میں ڈیجیٹل کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ورلڈ چیمپئن پہلوان محمد انعام سمیت قومی چیمپین مختلف سکولوں کے طلباء اور نوجوانوں کے ساتھ کھیل کی اپنی قیمتی معلومات شیئر کرینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -