انڈر 19 خواتین کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ شروع

انڈر 19 خواتین کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ شروع

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انڈر 19خواتین کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ شروع ہوگئے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہونے کے سبب انڈر 19 خواتین کرکٹرز کی توجہ کھیل پر مرکوز رکھنا ہے۔ آن لائن فٹنس جانچنے کا یہ عمل 22 سے 26 جون تک جاری رہے گا۔

اس دوران کھلاڑیوں کی ہینڈ آئی کوآرڈینیشن، جسمانی توازن اور پٹھوں کی مضبوطی کا جائزہ لیا جائے گا۔بورڈ کا کہنا ہے کہ ابھرتی ہوئی خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے سرمایہ کاری کرنا درحقیقت پی سی بی کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ حکمت عملی کے مطابق بورڈ خواتین کرکٹرز کا پول بڑھانے کے ساتھ ساتھ انڈر 19 کرکٹرز کو اعلی سطح کی کرکٹ میں جگہ بنانے کا ایک واضح راستہ فراہم کرنا چاہتا ہے۔گذشتہ سال نومبر میں کھیلے گئے سکلز ٹو شائن انڈر 18 ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو آن لائن ٹیسٹنگ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -