محنت اور لگن سے پاکستان ہاکی کا کھویا مقام حاصل کرسکتا، عشرت عباس
لاہور(افضل افتخار) پاکستان ویمن ہاکی کھلاڑی ٹیم کی کھلاڑی عشرت عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو منظر عام پر لانے کے لئے فیڈریشن اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل کا بھی اب احتیاطی تدابیر کے ساتھ آغاز ہوجانا چاہئیے کیونکہ وباء کے خاتمہ کا انتظار کیا تو بہت دیر ہوجائے گی کیونکہ پہلے ہی اس وباء نے کھیلو ں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کھیلوں کی سر گرمیوں کو شروع کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز کرے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک کیلئے عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں کامیاب بھی ہوئی ہوں گھر میں رہ کر اپنی فٹنس پر مکمل توجہ دے رہی ہوں تاکہ کھیل میں واپسی جب ہو تو کسی قسم کی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیل میں کھویا ہوا مقام ایک مرتبہ حاصل کرسکتا ہے اور اس کے لئے ہاکی فیڈریشن کوششوں میں مصروف ہے۔