سندھ میں کرپشن کرنے کیلئے سسٹم بنے ہوئے ہیں،نصرت سحر عباسی

سندھ میں کرپشن کرنے کیلئے سسٹم بنے ہوئے ہیں،نصرت سحر عباسی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہاہے کہ سندھ میں کرپشن کرنے کے لئے سسٹم بنے ہوئے ہیں،محکمہ ثقافت میں قناصرو سسٹم کی کرپشن سب کے سامنے ہے۔اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہاکہ قناصرو سسٹم کے خلاف میں نے اسمبلی میں احتجاج کیا تو میرے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی مجھے گالیاں دی گئیں،آج ایک اور خاتون بھی سٹی کورٹ میں کرپشن کے خلاف بولی،جس پر سب نے ہمدردی کا اظہار کیا،میں بھی خاتون ہوں مجھے برا بھلا کہا گیا مگرمیرے لئے کوئی نہیں بولا۔اس موقع پر اپوزیشن رکن نے صوبائی وزیر صحت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے این جی او ایمبولینس چلانے کے لئے دیئے گئے مگرجھرک میں ڈوبنے والے بچوں کو ایمبولینس نہیں ملی اسی طرح کندھ کوٹ میں ایک خاتون نے کچرے کے ڈھیر پر بچے کو جنم دیا،وہ بچہ علاج نہ ہونے کے سبب چل بسا،وزیر صحت کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔نصرت سحر عباسی کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے احتجاج کیا،کلثوم چانڈیو نے نصرت سحر عباسی کو باگڑی کہہ کر پکارا جبکہ مکیش کمار چاؤلہ نے اپوزیشن رکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میری بہن اب آپ ٹی وی میں آگئی اب بس کرے اس کے علاوہ ڈپٹی اسپیکربھی بار بارنصرت سحر عباسی کو وارننگ دیتی رہی کہ آپ ایوان کا ماحول خراب کر رہی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -