کارکنان ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، خالد مقبول صدیقی

  کارکنان ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، خالد مقبول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نواب شاہ، سانگھڑ سمیت اندرون سندھ موجود تنظیمی ذمہ داران سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کارکنان و انکے اہلِ خانہ کی خیریت دریافت کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس پاکستان میں اپنے عروج پر ہے اور اس سے بچا کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدہ لیکر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بڑے جانی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے اندرون سندھ موجود ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور دوست اقارب کو بھی تاکید کریں تاکہ اس وبا میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالی جلد ہمیں اس وبا سے نجات عطا فرمائے اور ہمارے ملک میں قائم خوف کی فضا کے خاتمے کے ساتھ ملک کی رونقیں بحال کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -