تھانہ ڈجکوٹ،دو گروپوں میں تصادم، دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی

تھانہ ڈجکوٹ،دو گروپوں میں تصادم، دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں دو گروپوں میں تصادم سے دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔بتایا گیاہے کہ جہانگیرکلاں میں دیرینہ رنجش اور مقدمہ بازی کی وجہ سے آپس میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوا،جھگڑے کے دوران دو نوں گروپوں نے ڈنڈے اور چھریوں سے ایک دوسرے پر حملہ کردیاجس میں دو خواتین مہوش وغیرہ چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو ہسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔معلوم ہواہے کہ دونوں گروپ پہلے ہی لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں آپس میں فریقین ہیں،اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔
چھ افراد زخمی

مزید :

صفحہ آخر -