علامہ طالب جوہری مفسرقرآن مدرس محقق شاعرونثر نگار تھے،ڈاکٹر ظفر اقبال

علامہ طالب جوہری مفسرقرآن مدرس محقق شاعرونثر نگار تھے،ڈاکٹر ظفر اقبال

  

کراچی (پ ر) بزم اساتذہ اردو(رجسٹرڈ) سندھ کے سرپرست اعلیٰ میٹوریس پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور مکتبہ عالمین کے سرپرست ڈاکٹر جاوید منظر نے علامہ طالب جوہری کے سانحہ ارتحال پر انتہائی رنج وملال کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ طالب جوہری نابغہ خطیب آل محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم مفسرقرآن مدرس محقق شاعر و نثر نگار تھے انھوں نے ہمیشہ استدلال کا راستہ اختیار کیا ہم ایک عالم سے محروم ہوگئے۔بزم اساتذہ اردو (رجسٹرڈ) سندھ کے صدر سید اسجد بخاری،نائب صدر پروفیسر سعید حسن قادری،ڈاکٹر محمود الحسن شیرازی،فہیم احمد خان،پروفیسر شازیہ ظہور، زاہد اقبال آفریدی،معتمدِ مالیات سید منظر شاہ،پروفیسر سدرہ عارف،پروفیسر بینا نثار،پروفیسر انیلاشیخ اور ڈاکٹر عرفان شاہ نے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہاہے کہ علامہ طالب جوہری اتحاد بین المسلمین کے داعی اور امن کے پیامبر تھے۔منبر حسین سے ہمیشہ حق گوئی اور محبت کا درس دیا۔علامہ طالب جوہری ایک عرصے تک گورنمنٹ کالج برائے طلبہ ناظم آباد کراچی سے وابستہ رہے۔ایک جامع تفسیر قرآن پر کام کیا۔علامہ طالب جوہری کو پہلی بار ۱۹۸۰ء میں احمد ندیم قاسمی نے اپنے رسالے فنون میں بطورِ شاعر متعارف کرایا۔

مزید :

صفحہ آخر -