پاکستان امن پسند ملک‘ بھارت خطے کا بڑا تخریب کار: ڈاکٹر اختر ملک

پاکستان امن پسند ملک‘ بھارت خطے کا بڑا تخریب کار: ڈاکٹر اختر ملک

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  )وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لداخ میں شکست پر بھارتی مودی سرکار منہ چھپاتی پھر رہی ہے اور اس تاریخی رسوائی پر بھارتی افواج بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی بوکھلاہٹ میں بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری سے ملحقہ علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے بارہا جنگ(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔یہ حملے بین الاقوامی انسانی حقوق اور عالمی اقدار کی نفی ہیں،جسے کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا، بھارت نہیں چاہتا کہ خطے میں امن ہو اوربھارت ہی خطے میں سب سے بڑا تخریب کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،ہماری افواج چوکس ہیں اور وہ بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں،ہم خطے کے امن کو ہرگز خراب نہیں ہونے دیں گے اور ہم کسی طور بھی بھارتی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مودی سرکار ہوش کے ناخن لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -