میلسی: پولیس چھاپہ، زنجیروں میں جکڑی دوبہنیں بازیاب

میلسی: پولیس چھاپہ، زنجیروں میں جکڑی دوبہنیں بازیاب

  

میلسی (نمائندہ پاکستان) میلسی کے نواحی علاقہ موضع دھلو میں خانہ بدوشوں نے جھونپڑیوں میں دوبہنوں کو تشدد کے بعد زنجیروں سے جکڑ رکھا تھا اطلاع پر تھانہ کرم پور پولیس نیچھاپہ مار کر دونوں بہنوں کو زنجیروں کے تالے کھلوا کر بازیاب کروا لیااس دوران لڑکیوں کی والدہ انہیں پاگل قرار دیتی رہی آخر خوف میں مبتلا سہمی ہوئی شادی شدہ خاتون خاموشی توڑتے ہوئے پھٹ(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

پڑی اس نے بتایا کہ میری وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی ہے میرے بھائی کی بیوی جو میری بھاوج ہے خاوند کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی میری ایک بیٹی ہے میں اپنے خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں میرے والدین نے مجھے زبردستی زنجیروں سے جکڑ کر باندھ رکھا ہے کہیں میں بھاگ کر خاوند کے پاس نہ چلی جاؤں مجھے چھڑوانے والی میری بہن کا بھی یہی جرم ہے بلکہ وہ مجھ پرتشدد کے دوران مجھے چھڑوانے آئی تھی اس لئے اسے بھی زنجیروں سے باندھ دیا گیا. پولیس نے دونوں لڑکیوں کو بازیاب کروا کرقانونی کاروائی شروع کر دی.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -