بہاولپور: کرونا کیخلاف جہاد، ڈاکٹر عملے کو ہائی وے پڑولنگ پولیس کی طرف سے سلامی، گلدستے پیش

      بہاولپور: کرونا کیخلاف جہاد، ڈاکٹر عملے کو ہائی وے پڑولنگ پولیس کی طرف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول ہسپتال میں کروناوائرس کیخلاف جہاد کرنیوالے ایم ایس ڈاکٹروں اوردیگرسٹاف کو(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

ڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی قیادت میں حوصلہ افزائی کیلئے سلامتی دی اورگلدستے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی ہائی وئے پٹرولنگ پولیس صدرسرکل محمدرضوان کی قیادت میں پٹرولنگ پولیس کے درجنوں جوانوں نے سول ہسپتال جاکرایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹررانامحمدیوسف ڈاکٹروں اوردیگرسٹاف کوباقاعدہ طورپرسلامی دی انہیں گلدستے بھی پیش کیے گئے اورتمام سٹاف وعملہ پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں ڈی ایس پی محمدرضوان نے کہاکہ کروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنیوالے ڈاکٹرفرنٹ لائن پرلڑنے والے مجاہدہیں ان کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے۔