میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپور، غیر قانونی پلازوں کی تعمیرکے ریٹ مقرر

میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپور، غیر قانونی پلازوں کی تعمیرکے ریٹ مقرر

  

بہاول پور(نامہ نگار) میٹرو پولیٹن کارپوریشن بہاول پور‘(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

بلڈنگ انسپکٹروں کی چاندی‘ غیر قانونی پلازہ جات کی دھڑا دھڑ تعمیر‘ بغیر نقشہ اور سرکاری فیسوں کی ادائیگی کے بغیر پلازے‘ مکانات اور دکانات کی تعمیر زوروں پر‘ شاہدرہ مین بازار میں 22دکانات پر مبنی بغیر نقشہ تین منزلہ پلازہ تعمیر ہو گیا‘ کوئی پوچھنے والا نہیں‘ شہری نے چیف افسر میٹرو پولیٹن کو درخواست دیدی۔ تفصیل کے مطابق ماڈل ٹاؤن بی‘ شاہدرہ‘ کوثر کالونی‘ ویلکم کالونی‘ غلہ منڈی روڈ پر غیر قانونی پلازہ جات‘ دکانات و مکانات کی تعمیر متعلقہ بلڈنگ انسپکٹروں کی مٹھی گرم ہونے کے بعد زوروں سے جاری ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ شاہدرہ مین بازار میں کنیز فاطمہ نامی تین منزلہ پلازہ تعمیر ہو چکا ہے جبکہ اس پلازہ میں تقریباً 22دکانات بنائی گئی ہیں اور اس پلازہ میں نہ ہی پارکنگ رکھی گئی ہیں اور نہ ہی اسکا نقشہ مبینہ طور پر پاس ہوا ہے اور یہی نہیں کنڈونیشن فیس اور کوارڈ ایریا فیس سمیت دیگر سرکاری فیسوں کی مدات میں لاکھوں روپے کے گھپلے مبینہ طور پر کئے ہیں اور متعلقہ بلڈنگ انسپکٹر کی مٹھی گرم ہونے کے بعد سب اچھا ہے کی رپورٹ کارپوریشن حکام کو دیدی گئی ہے۔ اس حوالے سے شہری محمد شکیل نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن بہاول پور کے چیف افسر کو درخواست دیدی ہے جسکی انکوائری بھی شروع ہو چکی ہے۔ شہری نے ایڈمنسٹریٹر / کمشنر بہاول پور ڈویژن سے فوری نوٹس لیکر خزانہ سرکار کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -