راجن پور: فاروق اللہ دریشک‘ ڈپٹی کمشنر کا نئی سیوریج سکیم کا معائنہ‘ میٹریل کا جائزہ

راجن پور: فاروق اللہ دریشک‘ ڈپٹی کمشنر کا نئی سیوریج سکیم کا معائنہ‘ ...

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے بلدیات سردار فاروق(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

امان اللہ خان دریشک کے ہمراہ فاضل پور میں 40کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی نئی سیوریج سکیم کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے کام کی رفتار اور میٹریل کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ایکسین پبلک ہیلتھ راجن پورنے موقع پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کی سہولیات کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بلدیات سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔بعد ازاں انہوں نے فاضل پور میں زیر تعمیر سڑک اورحاجی پور واٹر سپلائی اسکیم کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ،ایکسین پبلک ہیلتھ سمیت کلیم خان دریشک اور دیگر معززین شہر موجود تھے۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -