راجن پور: صلح کے بعد شاہ برادری میں پھر لڑائی‘ فائرنگ‘ 2 افراد زخمی

  راجن پور: صلح کے بعد شاہ برادری میں پھر لڑائی‘ فائرنگ‘ 2 افراد زخمی

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،ضیاء شہید روڈ پر ڈاکٹر شوکت آئی سرجن کی کلینک کے بالمقابل فائر نگ کاواقعہ(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

پیش آیا ہے مسلح عبداللہ شاہ نامی ملز م نے فائر نگ کرکے راحت بیکرز کے اندر بیٹھے نوجوان نزاکت شاہ نامی نوجوان کوزخمی کردیا مرغائی کی شاہ برادری میں پُرا نی دشمنی چلی آرہی تھی سابق ممبر صو بائی اسمبلی وراہنماء پی ٹی آئی سردار علی رضا خان دریشک نے دونوں فریقین کے درمیان صلح بھی کرائی تھی گذشتہ روز آذان مغر ب کے فوراً بعد مسلح ملزم عبداللہ شاہ نے راحت بیکرز کے اندر بیٹھے نزاکت شاہ کوٹا نگ میں گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا عینی شاہدین کے مطا بق باہر ریڑ ھی لگانے والا پھل فروش بھی زخمی ہوا دونوں زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -