صادق آباد: ڈاکٹر ز متحرک تھانوں، بازاروں میں سینی ٹائزر تقسیم

صادق آباد: ڈاکٹر ز متحرک تھانوں، بازاروں میں سینی ٹائزر تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)کوروناکے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں نے مسیحائی کا حق ادا کردیا ہسپتالوں کے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

بعد ڈاکٹرز سرکاری دفاتر تھانوں حوالات اور بازاروں میں پہنچ گئے قیدیوں تھانے کے اسٹاف دکانداروں ریڑھی بانوں اور خریداروں میں ہینڈ سینٹائزر تقسیم کئے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی تفصیل کے مطابق صادق آباد میں کوروناکے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرزہسپتالوں کے بعد سرکاری دفاتر تھانوں حوالات اور بازاروں میں پہنچ گئے قیدیوں اور تھانے کے اسٹاف دکانداروں ریڑھی بانوں اور خریداروں میں ہینڈ سینٹائزر تقسیم کئے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی ڈاکٹر وقار الحسن کا کہناتھاکہ ایس اوپیز کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے کورونا شہر میں تیزی سے پھیل رہاہے ہم ہسپتالوں میں تو علاج کر رہے ہیں مگر اب مجبوراً ہمیں بازاروں کارخ کرناپڑ ا ہے جہاں پر رش کی وجہ سے کورونا پھیل رہاہے ڈاکٹر ظہیر احمد ساحل کا کہناتھاکہ دکاندار کسٹمر سے فاصلہ رکھیں ماسک کے بغیر سروس نہ دیں۔ہینڈ سینٹائز کا استعمال کریں ڈاکٹروں کی ٹیم نے حوالات کا بھی دورہ کیا جہاں پر قیدیوں اور اسٹاف میں کورونا سے بچاو بارے آگاہی دی اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے ڈاکٹرز کایہ بھی کہناتھا کہ عالمی وباء کورونا سے بچاو احتیاط سے ہی ممکن ہے اپنے آپ کو محدود رکھیں میل جول سے اجتناب کریں اور ہاتھوں کوباربار واش کریں خود بھی محفوظ رہیں اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ رکھیں