معروف سکالر طالب جوہری کے انتقال پر علامہ موسیٰ رضا جسکانی اور نیئر کاظمی کا اظہار افسوس

    معروف سکالر طالب جوہری کے انتقال پر علامہ موسیٰ رضا جسکانی اور نیئر کاظمی ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر) معروف خطیب علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے شیعہ علما (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی اور جنرل سیکریٹری نیئر کاظمی نے کہا ہے کہ علامہ طالب جوہری مرحوم کی دینی ملی اوراتحاد و وحدت کے لیئے خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا وہ ملت جعفریہ کا سرمایا تھے ان کی گفتگو اور تقریروں سے ہمیشہ علم اور محبتوں کی خوشبو آتی رہی جو ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی علامہ طالب جوہری نے پاکستان سے محبت کے جزبے سے بھر پور زندگی گزاری وہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کو پاکستان کے خلاف سازش سمجھتے یہی وجہ ہے کہ ہر طبقہ فکر میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

طالب جوہری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -