عوام دوست بجٹ، اپوزیشن جماعتوں کی بدہضمی بڑھ گئی، خا ور شاہ

  عوام دوست بجٹ، اپوزیشن جماعتوں کی بدہضمی بڑھ گئی، خا ور شاہ

  

کبیروالا(نامہ نگار) حکومت کے”عوام دوست اقدانات“اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہے ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بہتر بجٹ پیش کئے،کاروباری حلقے اور شہری ”کرونا وائرس“ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بناکر(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے موضع قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ناکام بنانے کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں،احتساب کے شکنجے سے بچنے کیلئے کرپٹ مافیا کبھی پٹرول کی کمی اور کبھی آٹے کی قلت کے خود ساختہ بحرانوں کی آڑ لیتا ہے لیکن حکومت کی موثر پالیسیوں اور بہتر حکمت کی وجہ سے ایسے عناصر کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں مل رہا۔انہوں نے ضلع خانیوال کے بزرگ صحافتی میاں ارشاد الحق کی وفات کو جنوبی پنجاب کے صحافتی حلقوں کے لئے ناقابل فراموش سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں ارشاد الحق مثبت طرز صحافت اور اعلیٰ معاشرتی اقدار کے پاسبان تھے،جن کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاشاید کبھی پر ہوسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -