ملتان میں کورونا بے قابو، ڈپٹی کمشنر کا ایمر جنسی نافذ کرنیکا اعلان

  ملتان میں کورونا بے قابو، ڈپٹی کمشنر کا ایمر جنسی نافذ کرنیکا اعلان

  

ملتان ( وقا ئع نگار  )کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ملتان میں ایمرجنسی ڈیکلئیر کردی ہے۔انہوں نے نشتر ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی تعداد فوری طور پر دگنا کرنے کی ہدایت کی ہے اورپرائیوٹ ہسپتالوں کے50 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

نے اے کیٹیگری کے 6 پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کا گزشتہ روز اپنے آفس کے کمیٹی روم میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ دستیات وینٹی لیٹرز کا نصف کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کرے گی،ابتدائی طور پر ہر ہسپتال2 وینٹی لیٹر بیڈز مختص کرے گا جبکہ بعد میں ضرورت پڑنے پر وینٹی لیٹرز بیڈز میں اضافہ کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائیوٹ ہسپتالوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے ڈاکٹرز اور سٹاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فراہم کرے گی،کورونا وائرس کے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتال ریفر کرنیکا اختیار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو حاصل ہوگاسرکاری ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی سہولت دستیاب نہ ہونے پر مریض کو پرائیویٹ ہسپتال ریفر کیا جائے گا،عامر خٹک نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج معالجے کا خرچہ حکومت ادا کرے گی اور پرائیوٹ ہسپتالوں کو ریفر کئے گئے مریضوں کا علاج فری ہو گاوزیر اعلی پنجاب کے ترجمان و پارلیمانی سیکرٹری محمدندیم قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان صوبہ کا پہلا ضلع ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرنے کا فیصلہ گیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے ساتھ کھڑی ہے،ندیم قریشی نے کہا کہ پرائیوٹ ہسپتالوں کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی،وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت صوبائی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کی بھر کوشش کر رہی ہے اور کورونا ٹیسٹ کی استعداد کئی گنا بڑھا دی گئی ہے،ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ندیم قریشی نے عوام کورونا وائر س سے بچاو بارے ایس او پیز پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینے کی اپیل بھی کی ہے۔اس موقع پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں سٹی ہسپتال،میڈی کئیر اور مختار اے شیخ ہسپتال، ابن سینا،بختاور آمین، اور زاہد رفیق ہسپتال کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان، ہدایت اللہ خان،سب رجسٹرار سٹی کامران بخاری،سب رجسٹرار کینٹ سید جمیل حیدر شاہ اور پرائس مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سرکاری ہسپتالوں میں موجود تمام وینٹی لیٹرز فنکشنل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ حکومت کی طرف سے وینٹی لیٹرز سٹور میں رکھنے کے لئے نہیں بلکہ عوام کے علاج معالجہ کے لئے فراہم کئے گئے ہیں،کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے ضرورت پڑی تو وینٹی لیٹر کے حوالے سے پرائیویٹ ہسپتال کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے اور سرکاری ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو کورونا وائرس کے مریض پرائیویٹ ہسپتال بھیجنے کا اختیار بھی حاصل ہو گا،اجلاس میں کورونا وائرس سے بچا?بارے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے دکانیں اور مارکیٹوں کو ڈی سیل کرنے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا سے بچاو بارے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کے لئے انتظامیہ متحرک ہے اور دکانیں،مارکیٹیں اور کمرشل اداروں کو سیل کرنے اور ان کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ ضلع میں 43 دوکانوں،ایک ہوٹل اور ایک سوئمنگ پول کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد مبین احسن نیاے ایس پی کے ہمراہ اندرون ملتانی گیٹ میں واقع سوئمنگ پول پر چھاپہ مارا اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر سوئمنگ پول سیل کردیا اور سوئمنگ پول کے مالک جمشید خان کے خلاف تھانہ سٹی شجاع آباد میں مقدمہ درج کرا دیا ہے جب کہ سوئمنگ پول میں بیک وقت 100 سے زائد افراد نہارہے تھے ان نہانے والے شہریوں کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نیاے ایس پی کے ہمراہ اسامہ گارڈن ہوٹل پر بھی چھاپہ مارا جہاں حکومتی احکامات کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوٹل میں درجنوں افراد کو کھانا کھلایا جارہا تھا،جس پر اسامہ گارڈن کو سیل کر دیا گیا اورہوٹل مالکان خلیل الرحمان اور طاہر الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نیضلعی انتظامیہ کے افسران سے وزیر اعظم کورونا ٹائیگرفورس کی خدمات حاصل کرنیکا حکم دیا ہے اور ان رضا کاروں کی خدمات کو انکی رہائشی یونین کونسلوں میں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے،سا تھ ہی ٹائیگرفورس کی خدمات کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی استعمال کرنے کا حکم دیا ہے،دوسری طرف تحصیل انتظامیہ،میونسپل کمیٹی اور کورونا ٹائیگر فورس نے شجاع آباد میں مشترکہ آپریشن کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر27 دکانوں کو سیل کر دیا ہے،دکانیں ملتان روڈ، ریلوے روڈ اور جلالپور پیروالا روڈ پر سیل کی گئیں،اس آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد مبین احسن نے کی جب کہ ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاو بارے آگاہی بھی دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -