ریلوے لا ئنیں غائب کرنے کے بعد چوروں کا جشن، عملے کو گفٹ

ریلوے لا ئنیں غائب کرنے کے بعد چوروں کا جشن، عملے کو گفٹ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)چناب ویسٹ بینک اسٹیشن سے ریلوے لائنیں اورلکڑی کے سلیپرزچوری کے معاملہ میں مزید انکشاف ہوئے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ ریلوے لائنیں چوری کے بعدچناب ویسٹ بینک اسٹیشن پرچوروں کی طرف سے زبردست ضیافت کا(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

احتتام کیاگیا۔جس میں اسیشن ماسٹرچناب ویسٹ بینک اسٹیشن سٹاف،چابی والے،گیٹ مین اورشعبہ انجینئرنگ کے دیگرسٹاف سمیت دیگربااثرمقامی افرادنے بھی شرکت کی۔بتایاجاتاہے کہ لاکھوں روپے مالیت کی ریلوے لائن کامیابی سے ٹھکانے لگائے جانے کے بعدچوروں کی طرف سے تعاون کرنے والے ملازمین کواسٹیشن پرہی کھاباکھلایاگیا۔بتایاجاتاہے کہ 2014ء کے فلڈمیں ریلوے لائن چوری کرنے والے ملزمان نے ریلوے کے ریلیف آپریشن کے لئے ٹریکٹرٹرالی کرایہ پرمہیاکی تھی جب کہ فلڈکے دوران چناب پل سے چناب ویسٹ بینک ڈاک بنگلہ کوجانے والی قیمتی بجلی کے تاربھی بمعہ ٹرانسفارمرکے چوری ہوگئی تھی جس کاآج تک سراغ نہ لگ سکاہے۔جبکہ ڈاک بنگلہ کی بجلی بھی اتناعرصہ گزرنے کے باوجودبحال نہ ہوسکی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -