ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بہاولپور، جلالپور میں 24 دکانیں سیل

  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بہاولپور، جلالپور میں 24 دکانیں سیل

  

جلالپور پیروالہ + بہاولپور (نامہ نگار+ ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر جلالپور غلام سرور نے پیر کے روز جلالپور پبلک سکول میں قائم کیے گئے احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا اور ٹائیگر فورس کے 30 ممبران کو کورونا وائرس کی ایس او پیز کے نفاذ کیلئے ہدایات دیں اور شہریوں کو(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے ٹائیگر فورس کے اراکین کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا‘ بعد ازاں پٹرول کی قیمت‘ پیمانے اور سٹاک کا جائزہ لینے کیلئے ملتان روڈ پر واقع علی پٹرولیم سروس کا دورہ کیا جہاں مکمل پیمانے کے ساتھ پٹرول کی سرکاری نرخ پر فروخت جاری تھی‘ جس پر عوام کا رد عمل بھی تسلی بخش رہا۔ دریں اثناء شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 16 دُکانوں کو سِیل کر دیا گیا۔بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال کی ہدایت پر کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں متحرک ہیں۔ وہ دکانوں، مارکیٹوں، کاروباری مراکز، بس اور ویگن اسٹینڈز اور دیگر مقامات پر جا کر کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فیس ماسک، گلوز، ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال، صابن سے ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے امور کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر موقع پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے 22جون بروز سوموار مختلف مقامات پر کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔ اس دوران 27مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی جس پر موقع پر ہی 39500/-روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 8دکانیں سربمہر کی گئیں، 4دکانداروں کو وارننگ دی گئی جبکہ 2گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -