ملتان: گیس پریشر میں کمی کا سخت نوٹس‘ مسائل حل کرنیکا حکم

  ملتان: گیس پریشر میں کمی کا سخت نوٹس‘ مسائل حل کرنیکا حکم

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر  )سوئی گیس حکام نے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آپریشنل سٹاف اور آفیسرز کو فوری طور پر فیلڈ میں جانے اور گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ ھنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اس سلسلے میں سوئی گیس کے افسران اور ٹیموں نے متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور گیس پریشر میں کمی کے مسئلہ کو دور کیا۔ ان علاقوں (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

میں پل سوتری وٹ، چوک شہیداں، مسلم کالونی، ایس بلاک نیو ملتان، گراس منڈی، سورج میانی، اسلام نگر، سورج کنڈ روڈ،منظور آباد،شاھین آباد، کے بلاک شاہ رکن عالم، علی ٹاون، سیتل ماڑی،کوٹ ربنواز، پیپلز کاکونی، احمد آباد، گلبرگ کالونی، کچی سرائے علاقے شامل تھے۔ مذکورہ علاقوں میں گیس کی کمی کی شکایات پر کاروائی کرتے ھوئے گیس پریشر کو بہتر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جی ایم سوئی گیس ملتان ریجن نے سختی سے ھدایات جاری کرتے ھوئے متعلقہ سٹاف کو وارننگ دی ھے کہ شہر میں جہاں بھی گیس کے کم پریشر کی شکایت موصول ھوں فوری کاروائی کی جائے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ شکایت دور نہ ھونے کی صورت میں متعلقہ عملہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

گیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -