گرما تعطیلات شروع‘ ہائی کورٹ اور علاقائی بنچز میں رواں ہفتے کیلئے روسٹر فائنل

  گرما تعطیلات شروع‘ ہائی کورٹ اور علاقائی بنچز میں رواں ہفتے کیلئے روسٹر ...

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  )ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں گزشتہ روز سے موسم گرما کی چھٹیوں کا روسٹر جاری کردیا گیا (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

ہے۔رواں ہفتے کے لئے جاری ججز روسٹر میں ملتان میں دو جبکہ بہاولپور میں ایک ڈویثرن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔۔ملتان بینچ میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس انوار الحق پنوں کیسز کی سماعت کریں گے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس مزمل اختر شبیر بھی ملتان بینچ میں ہی کیسز کی سماعت کریں گے۔بہاولپور بینچ میں چوہدری محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس صادق محمود خرم کیسز پر سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ اور علاقائی بینچ میں 5 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات رہیں گی۔ کورونا وائرس کے باعث ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں گزشتہ روز سے چھٹیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹیوں کے دوران مخصوص نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔ صوبہ بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی ماتحت عدالتوں میں گزشتہ روش سے ڈیوٹی ججز نے مقدمات کی سماعت شروع کردی۔چھٹیوں کے دوران ہائیکورٹ میں 50 سال سے زائد عمر کے سٹاف اور تمام خواتین کو دفتر حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔ماتحت عدالتوں میں 55 سال کے ججز اور تمام خواتین جوڈیشل آفیسرز کو بھی ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔چیف جسٹس کی جانب سے عدالتوں میں کورونا سے بچاو کے لئے ماسک پہننے، سینی ٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت دیگر ایس او ہیز پر عمل درآمد کی ہدایات دی گئی ہیں۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -