کچا کھوہ: منشیات فروشوں کے 47 اڈے‘ نوجوانوں کا ”گھیرا تنگ“
کچاکھوہ (نمائندہ پاکستان)تھانہ کچاکھوہ کے نواحی علاقوں میں سرعام منشیات فروشی کے اڈے قائم ہوچکے ہیں سابق(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
ایس ایچ او کچاکھوہ ملک عدنان خورشید کے جاتے ہی منشیات فروشوں نے سرعام منشیات فروشی شروع کردی۔نوجوان نسل منشیات فروشی کی عادی ہوتی جارہی ہے سکول و کالجز سے فارغ طلباء منشیات فروشوں کے چنگل میں پھنس کر منشیات فروشی کرنے لگئے ذرائع کے مطابق تھانہ کچاکھوہ میں تقریبا 47منشیات فروشوں کے اڈے قائم ہوچکے ہیں منشیات کے عادی افراد کی آئے روز اموات واقع ہورہی ہے۔ساسی کے مطابق کچاکھوہ میں تقریبا دو کروڑ سے زائد کی منشیات فروخت کی جارہی ہے اہل علاقہ کے مطابق بروقت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں نہ کی گئی تو ہماری نسلیں برباد ہوجائیں گی۔شہریوں نے آرپی او ملتان و آئی جی پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گھیرا تنگ